پنجاب میں سپورٹس سکول کے قیام سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا ،رانا مشہود

پنجاب میں سپورٹس سکول کے قیام سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا ،رانا مشہود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہو احمد خاں کی زیر صدارت چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پنجاب کے پہلے سپورٹس سکول کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران محکمہ سپورٹس کے پلیٹ فارم سے پنجاب کے پہلے سپورٹس سکول کے قیام کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران طے پایا کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ کے مابین معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں سپورٹس سکول قذافی سٹیڈیم لاہور میں قائم کیا جائے گا بعد ازاں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ، ہاکی سٹیڈیم اور سکوائش کورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اشتراک سے طالبعلموں کو مختلف سپورٹس سکھانے میں معاونت فراہم کرئے گا۔ صوبائی وزیررانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کے پہلے سپورٹس سکول کے قیام سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس سکول کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سکول کی سطح پر طالب علموں میں کھیلوں کے فروغ سے تحصیل، ڈسٹرکٹ ، ڈویژن اور پھر صوبائی سطح پر بہترین یوتھ ٹیلنٹ ابھرے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس عامر جان ، سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...