حکمرانوں کے آگے پی ٹی آئی ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،عامر قریشی

حکمرانوں کے آگے پی ٹی آئی ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،عامر قریشی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر قریشی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جس میں چودھری فیصل عباس‘ مہر اللہ دتہ‘ سید عماد علی‘ ملک بشارت کھوکھر‘ ہارون الرشید‘ منصور امین ‘ نومی‘ ملک قیعصر محمود‘ میاں فیصل عمران اور ملک آصف اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں شکیل ایڈووکیٹ‘ غلام مصطفی اور عامر قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ چور اور ڈکیت حکمرانوں کے آگے پی ٹی آئی ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، نواز شریف کی منہ سے اصولوں کی باتیں زیب نہیں دیتی ، نواز شریف کے دو بیٹے نیب کیسز میں ملک سے اشتہاری ہے ، نون لیگ اشتہاری لیگ میں بدلتی جا رہی ہے اور آئے روز نا اہلوں کے ٹولے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے ، مہنگائی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ، شہباز شریف کا بیٹا حمزہ شہباز پنجاب میں کھل کر کاروبار کر رہا ہے اور ہر سو سائٹی میں شئیر ہولڈر ہے ، جب چاہتے کہ قیمتیں بڑھا دیتے ہے ۔

حکومت کی آ ڑ میں عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے یہ سب کچھ شہباز شریف ک ناک کے نیچے ہو رہا ہے کسی ادارے میں اتنی طاقت نہیں کہ حمزہ شہباز کے خلاف کاروائی کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...