ہوپ روڈ ، سینیٹر پاسٹر لطیف گِل نے مسیح برادری کیلئے عبادت کا اہتمام

ہوپ روڈ ، سینیٹر پاسٹر لطیف گِل نے مسیح برادری کیلئے عبادت کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہوپ روڈ کے علاقے میں سینیٹر پاسٹر لطیف گِل نے گذشتہ روز مسیح برادری کے لئے اپنی رہائش گاہ پر ایک عبادت کا اہمتام کیا اور حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات پر شاندار کلام پیش کیا تقریب میں ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کاشف محمود اعوان اور سماجی رہنما سید بلال ثاقب نے دوستوں کے ہمراہ شرکت بھی کی آخر میں سینیٹر پاسٹر لطیف گِل نے ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ہوپ روڈ کے علاقے میں غریب عوام کے لئے فری ڈسپنری بنوا کر غریب لوگوں کے لئے ادویات اور بہترین ڈاکٹر کی سہولیات مفت فراہم کی مزید عادل گل نے کہا عبدالعلیم خان نے ہوپ روڈ کی عوام کا دل چیت لیا ہے۔