چیئرمین یوسی 248 کیخلاف احتجاج

چیئرمین یوسی 248 کیخلاف احتجاج

کاہنہ (نامہ نگار) الغنی سٹریٹ کے رہائشیوں کا،چیئرمین یوسی 248ملک جاوید اقبال کیخلاف احتجاج شدید نعرے بازی۔کاہنہ نو کچاشہزادہ روڑ الغنی سٹریٹ کے رہائشیوں ریاست علی،مشتاق نائی ،اشرف عرف بھولا،مقصود،سعادت ،فیاض ، شوکت، رضیہ بی بی،سریابی بی، ودیگر نے روز نامہ پاکستان کوبتایاکہ الغنی سٹریٹ کے رہائشی گزشتہ دس سالوں سے اپنی مددآپ کے تحت سیوریج اورسولنگ کی تعمیرومرمت کرتے آرہے ہیں۔بارباردرخواست کے باوجود محکمہ نشتر ٹاون کے افسران اورچیئرمین یوسی248ملک جاوید اقبال نے کسی قسم کی دادرسی نہیں کی۔گلی میں سیوریج کانظام بالکل بتاہ ہوچکاہے ۔اہل علاقہ کامطالبہ ہے کہ جلد الغنی سٹریٹ کی تعمیر نوکی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...