میڈیا کی غلط خبروں پر دوسری جانب سے جواب آتا ہے ، تمام سیاسی لیڈر قابل احترام ، آبزوریشن مفروضے پر مبنی تھی : چیف جسٹس

میڈیا کی غلط خبروں پر دوسری جانب سے جواب آتا ہے ، تمام سیاسی لیڈر قابل احترام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔آبزرویشن صرف ایک مفروضہ پر مبنی تھی میڈیا کی غلط خبروں پر بھی دوسری جانب سے جواب آتا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کے دوران ریمارکس دیئے کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ گزشتہ روز کی آبزرویشن صرف ایک مفروضہ پر مبنی تھی میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے۔ غلط خبروں پر بھی دوسری جانب سے جواب آتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -