پہلے عدلیہ کی اب عدل بحال کرینگے ، سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں : نواز شریف
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں پریشان ہوں اور نہ آپ پریشان ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیابی ملے گی،سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،لودھراں الیکشن نے بتا دیا کہ عوام کا اصل خیرخواہ کون ہے، لوڈشیڈنگ کا جن ہم نے توانائی منصوبوں سے بوتل میں قید کیا ہے،پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے، وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو ریفرنس پر ریفرنس بنائے جا رہے ہیں، سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،لودھراں کے عوام کا خود جا کر شکریہ ادا کروں گا، نہ میں پریشان ہوں اور نہ آپ پریشان ہوں، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے گی، ماضی گواہ ہے کہ پہلے عدلیہ کو بحال کیا، اب عدل بحال کریں گے، سی پیک ملک کی تقدیر بدل دے گا،سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا،کیا آپ کو لگتا ہے کہ اقامہ اتنا بڑا جرم تھا کہ وزارت عظمیٰ سے نکال دیا جائے؟لودھراں الیکشن نے بتا دیا کہ عوام کا اصل خیرخواہ کون ہے، عوامی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں اور (ن) لیگ کا ساتھ دیں، لوڈشیڈنگ کا جن ہم نے توانائی منصوبوں سے بوتل میں قید کیا ہے، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبے بنائے ہیں۔
نوازشریف