مریم نواز کے لہجہ سے احتساب عدالت کے فیصلے کا اندازہ لگانا مشکل نہیں

مریم نواز کے لہجہ سے احتساب عدالت کے فیصلے کا اندازہ لگانا مشکل نہیں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کے لہجے سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خدوخال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، احتساب عدالت کی کارروائی جوں جوں انجام کی جانب بڑھ رہی ہے شریف خاندان کی سانس پھول رہی ہے، چور کو گرفت سے بچانے کیلئے چیف جسٹس کیخلاف محاذ کھولنے اور جرم پوری طرح ثابت ہونے کے باوجود ملک میں انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مریم نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز اداروں پر تنقید کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز وہی خاتون ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں تھی۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ شریفوں کا بیانیہ خودمسلم لیگ( ن) کیلئے تباہ کن ہے ۔اس لئے مسلم لیگ( ن) کی ذمہ داری ہے کہ وہ مریم نواز کی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کا نوٹس لے۔

تحریک انصاف

Back to Co

مزید : صفحہ اول


loading...