چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی اتوار 18فروری کو ہوگی ،رویت ہلال کمیٹی

چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی اتوار 18فروری کو ہوگی ،رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد(آن لائن) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم جمادی الثانی 1439ء اتوار18فروری کو ہوگی ۔ دریں اثنا آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔مرکزی کمیٹی سے مولانا عبداللہ غازی ،زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا محمد صابر نورانی ،مولانا فیروزالدین رحمانی ،علامہ سید علی کرار نقوی ،ڈائرکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائرکٹرمحکمۂ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،محکمۂ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم جمادی الثانی 1439ء اتوار18فروری2018ء کو ہوگی ۔

چاند نظر نہیں

مزید : صفحہ اول


loading...