سیاسی مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ، کنٹینر ٹولے کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ریکارڈ نہیں

سیاسی مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ، کنٹینر ٹولے کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ...

گوجرانوالہ، اسلام آباد ، لاہور (بیورو رپورٹ،نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے اندھیروں اور دہشت گردی کو شکست دے دی ،2013ء کے الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے ہوگئے اورپاکستان مکمل طور پر بدل چکا ، اب ماؤں کو خوف نہیں کہ دہشت گرد انکے بچوں کے سروں میں گولیاں مار دینگے ،ترقی کے ثمرات شفافیت کے ساتھ عوام کو منتقل کردیئے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 13کھوکھرکی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم ن کی حکومت نے جمہوری حکومتوں کی ناکامی کی روایت کو ختم کر تے ہوئے 2013ء میں عوام کی جانب سے عائد کی گئی ذمہ داری کولوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کی شکل میں پایہ ء تکمیل تک پہنچا دیا ہے جبکہ الیکشن 2018ء کو سامنے دیکھ کر پانچ سال بدکلامی اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ،کنٹینر ٹولے کے پاس عومی خدمت اور ترقی کا کوئی ریکارڈ سرے سے موجود ہی نہیں ۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر عمل کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے اور موودی سرکار نے پاکستانی سرحد کے قریب چھانیاں بنا کر بارود جمع کرنا شروع کردیا ہے، تاہم اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدوں اور کنٹرول لائن کے بہت قریب ہوائی اڈے اور چھانیاں بنانا شروع کردی ہیں جبکہ گولہ بارود بھی جمع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مذاکرات کا موقع ضائع کردیا اور موجودہ صورتحال میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی جاسکتی جبکہ اگر پاکستان کی جانب سے بھارت نے کسی بھی جارحانہ کارروائی کی کوشش کی تو اس کو کرارا جواب ملے گا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صادق و امین کے فتوے دینے والوں کو اپنی صداقت مسلمہ ہونی چاہیے بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قبول نہیں ہیں باہمی محاذ ارائی ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قبول نہیں ،پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے بددیانت لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہیں مگر نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام وزرائے اعظم کو ایک سے الزامات پر بدسلوکی کرکے نکالا گیا پاکستان میں جمہوریت کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیوں کی مرہون منت ہے سیاسی جماعتوں کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گے توہین عدالت جمہوریت یا پارلیمنٹ کو مشغلہ بنانا کسی طور درست نہیں ا نہوں نے مزید کہا کہ مانس ون فارمولے کی سوچ رکھنے والوں کو قوم نے باربار مسترد کیا اور آئندہ بھی کرتے رہے گئے مارشل لاء نظریہ ضرورت پر فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6کیوں نہیں لگایا گیا اور مارشل لاء لگانے اور انہیں جواز بخشنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملی۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول


loading...