یو اے ای میں31 پاکستانیوں کی 60 ارب مالیتی 55 جائیدادوں کی تصدیق

یو اے ای میں31 پاکستانیوں کی 60 ارب مالیتی 55 جائیدادوں کی تصدیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 31 پاکستانیوں کی 60 ارب مالیت کی 55 جائیدادوں کی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے امارات ٹیکس حکام نے 53 پاکستانی سرمایہ کاروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں سے صرف 5نے اپنے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر کیے ہیں۔یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستان نے ان پاکستانیوں کی تفصیلات متحدہ عرب امارات کے حکا م کو فراہم کی تھیں ، جنہوں نے مبینہ طور پر دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تھی۔ایف آئی اے کے معاشی جرائم ونگ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ سے 16 نومبر 2017 کو درخواست کی تھی کہ وہ امیر پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔ایف بی آر حکام کی جانب سے تیار کردہ دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹیکس حکام نے 53 پاکستانی شہریوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جس میں متعدد رئیل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کار شامل ہیں۔ ان تفصیلات میں 31 کیسز میں پاسپورٹس کی نقول بھی فراہم کی گئی ہیں جو کہ 22 جنوری 2018 اور 28 جنوری 2018 کو لکھے گئے خطوط میں موجود ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ان 31 پاکستانی شہریوں کی تقریباً 60 ارب روپے مالیت کے 55 اثاثے دبئی کے قلب میں موجود ہیں۔

تصدیق

مزید : صفحہ اول


loading...