راؤ انوار بہادر بچہ جو متحدہ کیخلاف لڑائی میں بھی بچ گیا، زرداری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے لڑنے میں بچ گیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کراچی میں ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا ان میں سے 53 مارے گئے۔سابق صدر نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔آصف علی زرداری نے کہا جب ایم کیو ایم واپس اقتدار میں آئی تو راؤ انوار انڈر گراؤنڈ ہوگئے۔قبل ازیں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے زرداری ہاؤس اسلا م آباد میں ملاقات کی جس میں سابق صدر نے پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن اور سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اس امر کا اظہار انھوں نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں کیا، چینی سفیر نے جمعہ کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملا قات کے دوران پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن اور سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
ملاقات