نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی نئی درخواست دائر

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی نئی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست مخدوم نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں نواز شریف ، سیکریٹری اطلاعات اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے نااہل کیے جانے کے بعد مسلسل عدالتوں کے خلاف زہر فشانی کر رہے ہیں ، نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے، نواز شریف کی تقاریر پر آئینی طور پر پابندی لگائی جائے، نواز شریف نے ججز کی کردار کشی اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے،نواز شریف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں
توہین عدالت

مزید :

صفحہ اول -