مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2نوجوان شہید ، انٹرنیٹ سروس معطل

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2نوجوان شہید ، انٹرنیٹ سروس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں ایک پر تشددآپریشن کے دوران شہید کیا۔دریں اثنا ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف گزشتہ روزمظاہرے پھوٹ پڑے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔حریت قائدین نے یوسف ندیم کی ہلاکت اور کشمیری نظربندوں کی جموں منتقلی کے خلاف مکمل آج مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کی نئی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں جو ہر لحاظ سے مذموم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل سرینگر سے سیاسی قیدیوں سمیت عمر قید کاٹنے والے اسیروں کی جموں منتقلی ، بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے شوپیاں قتل عام میں ملوث فوجیوں کے خلاف ایف آئی آر کو روکنے کے احکامات اور حریت قائد محمد یوسف ندیم کی بہیمانہ ہلاکت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بے انتہاء ظلم و جبر کی عکاسی کرتے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -