پاک سعودی بحریہ مشترکہ مشق اختتام پذیر

پاک سعودی بحریہ مشترکہ مشق اختتام پذیر

اسلام آباد(صبآح نیوز)پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین کراچی میں ہونیوالی مشترکہ مشق افعی الساحل اختتام پذیر ہوگئیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پہلے مرحلے میں آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کاروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔مشق افعی الساحل کے دوسرے مرحلے میں پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ ان مثقوں کا بنیادی مقصدمشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔اس موقع پر سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے کمانڈر نے دونوں افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ اور حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...