دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ ملنا ناممکن ہے، رانا ثناء اللہ

دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ ملنا ناممکن ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور(آئی این پی ) وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ مل جائے یہ ناممکن ہے ، لودھراں جیت نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے، ترقی مسلم لیگ (ن)کا ایجنڈا ہے اور وزیراعلی پنجاب ڈویلپمنٹ ایجنڈے کے کپتان ہیں، ملک کو ناقابل تسخیر بنانا نواز شریف کا جرم ہے، نواز شریف کو 3 بار عوام نے منتخب کیا جب کہ آج بھارت پاکستان کو چھیڑنے سے ڈرتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو امید دلائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے فرمایا تھا ہر گا ؤ ں میں ایک بابا رحمتا ہوتا ہے اور جب بابا رحمتا بات کرتا ہے تو بات پورے گا ؤ ں میں پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ مل جائے یہ ناممکن ہے، لودھراں جیت نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ترقی مسلم لیگ (ن)کا ایجنڈا ہے اور وزیراعلی پنجاب ڈویلپمنٹ ایجنڈے کے کپتان ہیں جب کہ نواز شریف عوام کے ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں، پاکستان کی عدلیہ اور ادارے ہمارے لیے باعث عزت ہیں، عدالتی نوٹس کی طرح عوامی نوٹس بھی ہوتا ہے اور جب عوامی نوٹس پر کارروائی ہوتی ہے تو پھر مہلت نہیں ملتی۔

رانا ثنااللہ

مزید : صفحہ اول


loading...