نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ،میں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں، ڈاکٹرعاصم

نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ،میں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں، ڈاکٹرعاصم

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔جمعہ کواحتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹارچرسیل میں نیب دباؤ ڈالتی ہے پھرعدالت میں پیش کرتی ہے۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ہیں میں نارتھ ناظم آباد کامکین ہوں۔قانون سب کے لیے برابرہونا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے ان کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہے۔

ڈاکٹرعاصم

مزید : صفحہ اول


loading...