انتظار قتل کیس، نئی جے آئی ٹی تشکیل

انتظار قتل کیس، نئی جے آئی ٹی تشکیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں آئی ایس آئی (کم سے کم میجر درجے کا افسر)، ملٹری انٹیلی جنس (کم سے کم میجر درجے کا افسر)، انٹیلی جنس بیورو (ایس پی درجے کا افسر)، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جب کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق انہیں 19 فروری کو دوپہر ایک بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کا اجلاس پیر 19 فروری کی دوپہر پولیس ہیڈ آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے دفتر میں ہوگا۔

نئی جے آئی ٹی

مزید : صفحہ اول


loading...