کرپٹ لیگ اور دھرنے والے پی پی کامقابلہ نہیں کرسکتے ،بلاول بھٹو

کرپٹ لیگ اور دھرنے والے پی پی کامقابلہ نہیں کرسکتے ،بلاول بھٹو

نوتال(اے این این )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگ اور دھرنا پارٹی سمیت کوئی بھی پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتی ،آئندہ عام انتخابات میں دونوں کوعبرتناک شکست دینگے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت مستحکم اور فلاح ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد کی مسلسل عزم اور عظیم قربانیوں سے بھری پچاس سالہ بے مثال تاریخ رقم کی ،ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور میرے پاس شہید محترمہ بے نظیر بھٹواور شہید ذوالفقار بھٹو کی سوچ ہے کوئی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں ویڈیو لنک ذریعے کارکنوں و جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں و جیالوں کا تہہ دل سے قدر کرتا ہوں جنہوں نے میری ماہ شہید بینظیر بھٹو اور نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسی لازوال جذبے کے ساتھ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نے اپنے مشن کو جاری رکھنا ہے میرے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے پاکستان میں پہلی ممبر سازی مہم کا آغاز کیا تھا جس پر ملک کے ہر حصے کے عوام نے بھرپور ممبر سازی مہم میں حصہ لیا اور انکے مشن میں انکا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد ہر طبقہ کے لئے ہے جو عوام کی مشکلات کو دور کرنا جانتی ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے بلوچستان بلکہ پورے ملک میں رکنیت سازی ایک منظم طریقے کار کے مطابق شروع کر دیا ہے کرپٹ لیگ اور دھرنا پارٹی سمیت کوئی بھی پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتی ۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...