منالاہوری المعروف ’’زکوٹا جن‘‘ انتقال کرگئے

منالاہوری المعروف ’’زکوٹا جن‘‘ انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 1990ء کی دہائی کے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے پسندیدہ ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں زکوٹا کا کردار نبھانے والے معروف اداکار مطلوب الرحمان انتقال کر گئے۔ٹی وی کے معروف اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری فالج کے باعث شدید علیل اور لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مطلوب الرحمان نے 3 بیٹیوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگواران چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔منا لاہوری نے ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت حاصل کی تھی اور اس ڈ ر ا مے میں مطلوب الرحمان نے زکوٹا جن کا کردار ادا کیا تھا۔خیال رہے منا لاہوری کئی عرصے سے علیل اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے، انہوں نے کئی بار حکومت سے علاج و معالجے کے اخراجات اٹھانے کی درخواست بھی کی تھی۔

زکوٹا انتقال

مزید : صفحہ اول


loading...