بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ٹورنٹو (آئی این پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو آئندہ دورہ بھارت پر بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے کے لئے خط لکھ دیا‘ خط میں کہا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں‘ وزیراعظم ٹروڈو بھارتی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں روہنگیا مسلمانوں کو بھارت سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں‘ 1984 میں سکھوں کے قتل عام کا احتساب اور انصاف‘ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی نفرت کے معاملات اٹھائیں۔ جمعہ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا نے وزیراعظم کے دورہ بھارت سے قبل ان کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو تحفظات ہیں اس سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے دورہ بھارت کے دوران اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے موقع پر ان تحفطات کو اٹھایا جائے حکام کے سامنے۔ بھارت اور کینیڈا کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ چھ شعبوں میں کینیڈا اپنے تحفظات بھارتی حکام تک پہنچائے جن چیزوں پر ہ میں تحفظات ہیں وہ یہ ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...