دہشتگردی ، منی لانڈرنگ کے معاملات میں پاکستان کو تاہیوی پر تشویش ہے : امر یکہ

دہشتگردی ، منی لانڈرنگ کے معاملات میں پاکستان کو تاہیوی پر تشویش ہے : امر یکہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشو یش ہے اسلئے چاہتے ہیں پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے۔امریکی نشریاتی ادار ے کی رپو ر ٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشتگردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی گئی ہے، کیونکہ امریکہ کو کافی عرصے سے اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے کوتاہیاں برت رہا ہے ، اس لئے چاہتے ہیں پاکستان کو نگرانی فہرست میں شامل کیا جائے،تاہم یہ معاملہ صیغہ راز کا ہے لہٰذااس بارے میں فی الحال اور کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ اگلے ہفتے پیرس میں منعقد ہونیوالی اے ایف ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کیخلاف یہ قرارداد منظور ہوسکتی ہے۔ایف اے ٹی ایف پیرس میں قائم ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جو ناجائز مالیات کیخلاف عالمی سطح کے معیار کا تعین کرتا ہے۔پاکستان 2012 سے 2015 کے دوران ایف اے ٹی ایف کی واچ لسٹ پر رہ چکا ہے۔

امریکہ

مزید : صفحہ اول


loading...