نیب نے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملز م قرار دیدیا

نیب نے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملز م قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) نیب نے احتساب عدالت میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں دائر کئے گئے دو ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیدیا،نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جبکہ انہیں تحقیقات کیلئے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے فراہم کردہ مواد اتنا زیادہ ہے کہ اس پر شریف خاندان کے خلاف مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 14فروری کو احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے،ضمنی ریفرنسز کے مطابق نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔
ضمنی ریفرنسز

مزید :

صفحہ اول -