نوازشریف کا اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جانے کا پروگرام ملتوی

نوازشریف کا اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جانے کا پروگرام ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جائیں گے،اوروہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا پارٹی رہنماوں سے ہونیو الی غیر رسمی مشاورت میں سابق وزیرا عظم نواز شریف واضح کر چکے ہیں وہ عدالتوں کی طرف سے کسی بھی فیصلے اور صورتحال کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ملتوی

مزید : صفحہ اول


loading...