نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

نواز شریف آج شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

شیخوپورہ (آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف(آج) اتوار کے روز شیخوپورہ آئیں گے یہاں پر وہ 2بجے دوپہر کمپنی باغ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماں کی طرف سے ضلع بھر میں گھروں اور دوکانوں پر نواز شریف کی آمد کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں اور کمپنی باغ کی دونوں گراونڈوں کو ملا کر جلسہ گاہ کو کشادہ کردیا گیا ہے ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پر جلسہ گاہ کی سکیورٹی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنماں کا کہنا ہے کہ اس جلسہ میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...