خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس کورم کی نذر،پانچ منٹ بھی نہ چل سکا

خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس کورم کی نذر،پانچ منٹ بھی نہ چل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم کی نذرہوگیا اورجمعہ کے روز صرف پانچ منٹ جاری رہنے والا اجلاس نشستاً،گفتاًاوربرخاستاًکے بعدپیرتک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔ خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس25منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکرمہرتاج روغانی کے زیرصدارت شروع ہوا توتلاوت کلام کے بعد ہی قومی وطن پارٹی کے بخت بیدار نے کورم کی نشاندہی کی سپیکر نے دومنٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں مگرایوان میں اسی طرح اراکین کی کم تعداد موجودتھی جس کے بعد سپیکر نے مجبوراًاسمبلی اجلاس کو پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردیا ایوان میں صرف28اراکین حاضر تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق اپوزیشن سے تھاجبکہ حاضری رجسٹرڈمیں31اراکین حاضریاں لگاچکے تھے۔اسمبلی ہال کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ الیکشن قریب ہے بیشتراراکین اسمبلی ہفتہ اتوار اپنے گھروں اورحلقہ نیابت میں گزارناچاہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثرجمعہ کو یہ مسئلہ پیش آتاہے تاہم جوکچھ بھی ہوا وہ اچھانہیں اراکین اسمبلی کو حاضری دینی چاہئے میں نے سپیکر سے درخواست کی ہے کہ پیر ،منگل اوربدھ کے روز اجلاس جاری رکھاجائے جمعہ کے روز اراکین اسمبلی اپنے علاقوں کو جاتے ہیں اس لئے جمعہ کو اکثرکورم کی کمی کے باعث اجلاس ملتوی ہوجاتاہے ،صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان میں حاضرہولیکن اپوزیشن اراکین کی بھی اتنی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی ایوان میں حاضر ہوکر اجلاس کوچلائے کیونکہ ان لوگوں نے بھی اپنے علاقے کے مسائل کوسامنے لاناہوتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -