این ٹی ڈی سی کانیپرا کی جانب سے 10ملین روپے جرمانہ پر اظہار مایوسی

این ٹی ڈی سی کانیپرا کی جانب سے 10ملین روپے جرمانہ پر اظہار مایوسی

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے نیپرا کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی تکمیل میں مبینہ تاخیر پر 10ملین روپے جرمانہ عائد کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے اور جرمانہ کو بغیر سوچے سمجھے اور غیر ضروری قرار دیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے مختلف اخبارات میں شائع خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپنے منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی منصوبے اگر کبھی کوئی تاخیر ہو تو وہ ارادتاًنہیں ہوتی تاہم این ٹی ڈی سی کے کنٹرول سے باہر معاملات تاخیر کا سبب بنے جن میں وے آف رائٹ ، معززعدالتوں میں حکم امتناعی اور امن و عامہ کی مخدوش صورتحال شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...