نیول چیف سے ترک سفیر کی ملاقات خطے کی مجموعی صورتحال پر ر تبادلہ خیال

نیول چیف سے ترک سفیر کی ملاقات خطے کی مجموعی صورتحال پر ر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ترک سفیر مصطفی یرداکول نے ملاقات کی‘ نیول چیف نے عالمی بحری امن کے لئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی‘ ترک سفیر نے قیام امن کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ترک سفیر مصطفی پرداکول نے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ‘ خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نیول چیف نے عالمی بحری امن کے لئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ترک سفیر نے قیام امن کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر


loading...