نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست مسترد

نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کرنے کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کرنے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست مسترد کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا،آئین کے آرٹیکل 95 (اے )کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...