بینظیر بھٹو قتل کیس : بری ہونیوالے 5 ملزموں کی نظر بندی میں 19فروری تک توسیع

بینظیر بھٹو قتل کیس : بری ہونیوالے 5 ملزموں کی نظر بندی میں 19فروری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے 3ججوں پر مشتمل نظر ثانی بورڈ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری ہونے والے 5ملزموں کی نظر بندی میں 19فروری تک توسیع کر دی۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی نظر ثانی بورڈ نے سماعت کی،پولیس نے بری ہونے والے پانچوں افراد کوسخت سکیورٹی میں نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا۔بینظیر بھٹو کیس میں بریت کے بعد ان پانچوں افراد کو نظر بند کردیا گیاتھا،بری ہونے والے پانچویں افراد کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -