عدلیہ مخالف بیان بازی بند نہ ہوئی توسخت لائحہ عمل اختیارکرینگے: حامد خان

عدلیہ مخالف بیان بازی بند نہ ہوئی توسخت لائحہ عمل اختیارکرینگے: حامد خان

لاہور(نامہ نگارخصوصی )وکیل راہنماء حامد خان اورلاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگرعدلیہ مخالف بیان بازی بند نہ کی گئی تووکلاء کی طرف سے سخت لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء راہنماء حامد خان نے بار کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء عدلیہ کی آزادی اور آئین کی سربلندی کے لئے ایک ہیں،وکلاء عدلیہ کے خلاف کوئی بھی لفظ برداشت نہیں کرسکتے،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما اپنے جلسوں میں توہین عدالت کررہے ہیں،انہوں نے وارننگ دی کہ اگر دوبارہ عدلیہ کے خلاف کوئی الفاظ استعمال کئے گئے تواس کا جواب دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...