پارکنگ پلازہ: ہائیکورٹ بار کی پنجاب حکومت کو مزید 24گھنٹے کی مہلت

پارکنگ پلازہ: ہائیکورٹ بار کی پنجاب حکومت کو مزید 24گھنٹے کی مہلت

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے حکومت پنجاب کو ہائیکورٹ میں پارکنگ پلازے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے مزید 24گھنٹوں کی مہلت دے دی ۔بار عہدیدارن نے کہا کہ پلازے کا سنگ بنیاد نہ رکھا تو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام روک دیں گے۔ وکلاء نے پارکنگ پلازہ نہ بنانے پر احتجاج کیا اور حکومت خلاف نعرے لگائے ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کا ان ہاؤس اجلاس صدر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن چودھری ذوالفقار کی زیرصدارت کراچی شہداء ہال میں منعقد ہوا ۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عامر سعیدراں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں پارکنگ پلازے کی تعمیر کے لیے ڈی جی ایل ڈے کو متعدد خط لکھے گئے مگر شنوائی نہ ہوئی ،انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے جس کی بار کے ممبران نے تائید کی اور فیصلے کے حق میں نعرے لگائے ۔صدر ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار نے خطاب میں کہا کہ قوموں پر ایسا وقت بھی آ جاتا ہے جب فیصلہ کن اقدامات کرنا پڑ جاتے ہیں پارکنگ پلازے کی تعمیر کا سنگ بنیاد 24 گھنٹوں میں نہ رکھا تو اورنج لائن ٹرین پر کام بند کر دیں گے ۔اجلاس کے اختتام پر وکلاء نے پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کرنے پر ہائیکورٹسے جی پی او گیٹ تک احتجاج ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے وکلاء4 نے حکومت ہنجاب کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج موخر کر دیا ۔اس سے قبل ہائی کورٹ بار نے جو ڈیڈ لائن دی تھی وہ گزشتہ روز ختم ہوگئی جس کے بعد مزید دو دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...