الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کا اسحاق ڈار اورحافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر ریٹرننگ افسر سے جواب طلب

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کا اسحاق ڈار اورحافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ کے امیدوار اسحاق ڈاراورحافظ عبدالکریم نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں پرریٹرننگ افسر سے جواب طلب کر لیا۔اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تمام تفصیلات فراہم کیں جبکہ اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے،انہوں نے استدعا کی ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،مسلم لیگ (ن) کے دوسرے امیدوار حافظ عبدالکریم کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی قانونی جواز کے بغیر ریٹرننگ افسر کو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا،ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے ،ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جس پرعدالت نے ریٹرننگ افسر پنجاب کو آج 17فروری کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ،ان اپیلوں کا فیصلہ بھی آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...