صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت ، ٹرمپ کے سابق مشیر سے 20گھنٹے پوچھ گچھ

صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت ، ٹرمپ کے سابق مشیر سے 20گھنٹے پوچھ گچھ

واشنگٹن ( آن لائن )امریکہ کے صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کرنیوالے خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی ٹیم نے صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن سے بیس گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔سٹیو بینن نے رواں ہفتے دو بار خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر سوالوں کے جوابات دیئے۔واضح رہے امریکی سینیٹ، ایوان نمائندگان اور خصوصی کونسل تمام مل کر صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سٹیو بینن اس سے پہلے ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہو چکے ہیں لیکن انھوں نے وہاں یہ کہہ کر سوالوں کے جوابات دینے سے انکار کیا تھا کہ انھیں وائٹ ہاؤس نے ایک انتظامی حکم کے ذریعے کسی قسم کی معلومات کمیٹی کو دینے سے منع کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...