پان تمباکو چھالیہ پر پابندی کے فیصلے کیخلاف ہزاروں پان فروشوں کی ریلی

پان تمباکو چھالیہ پر پابندی کے فیصلے کیخلاف ہزاروں پان فروشوں کی ریلی

لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پان تمباکو اور چھالیہ پر پابندی لگانے کے فیصلے کیخلاف ہزاروں پان فروش دکانداروں نے ز ریلو ے اسٹیشن سے لاہور پر یس کلب شملہ پہاڑی تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی جس میں متاثرین نے بھرپور احتجاج کر تے ہوئے فو ڈ اتھارٹی کے فیصلے کیخلاف کتبے اور بینرز اٹھائے شد ید نعرہ بازی کی جبکہ مقررین کا کہنا تھا آج ہم پر امن ریلی نکالی ہے اگر فو ڈ اتھارٹی نے زبردستی کی یا اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر اور احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ہزاروں مظاہرین کا شملہ پہاڑی چوک میں پہنچ کر دھرنا دینے سے ٹریفک درہم برہم ہو گئی ، کئی گھنٹوں تک ملحقہ اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اس موقع پرمختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفد کے ہمراہ ریلی میں شر کت کی۔واضح رہے فو ڈ اتھارٹی کی جانب سے ایسو سی ایشن کو اعتماد میں لیے بغیر سخت فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے لاہور بھر میں ہزاروں پان شاپس احتجاجا بند ہیں جبکہ کراچی سمیت پنجاب کے دیگر اضلا ع میں بھی فو ڈ اتھارٹی کیخلاف پان فروشوں نے اپنے اپنے شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے آل پاکستان پان تمباکو ایسو سی ایشن کے صدر وسیم علی اورلاہور کے صدرحاجی ہارون نے کہا پنجا ب فو ڈ اتھارٹی نے بغیر تحقیق ، مشاورت اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے چیونگ تمباکو اور چھالیہ کی خریدو فروخت کیلئے پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور فو ڈ اتھارٹی کو کسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ لاکھوں افراد کا معاشی قتل کیا جائے ۔اگر پان تمباکو مضرصحت ہے تو سگریٹ اس سے کئی گنا زیادہ نقصان دہ ہے جس پر تو پابندی لگائی نہیں گئی بلکہ پان فروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے اور فو ڈ اتھارٹی کے اہلکار دکانوں پر آ کر تاجروں کو دھمکا اور ہراساں کر رہے ہیں کہ تمباکو کی خریدو فروخت بند کر دی جائے ۔ پاکستان میں کاشت کیا جانیوالا تمباکو دنیا بھر میں اپنی بہترین کوالٹی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے جس کو برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے۔ وسیم علی نے کہا آج ہم پر امن ریلی نکالی ہے اگر فو ڈ اتھارٹی نے زبردستی کی یا اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے اور احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائے گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...