ناصر جمال سینئر جوائنٹ سیکرٹری شماریات ، الیاس سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،کیپٹن (ر) عدنان آفتاب ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن مقرر

ناصر جمال سینئر جوائنٹ سیکرٹری شماریات ، الیاس سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ...

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 کے 3 افسران کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انفارمیشن سروس گروپ کے 21 گریڈ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی افسر ناصر جمال کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری شماریات ڈویژن ، گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ کے تقرری کے منتظر محمد الیاس جوائنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ کیپٹن (ر) عدنان آفتاب کو ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن تعینات کر دیا گیا، ان کی تقرری کنٹریکٹ پر کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...