خیبر پختونخوا حکومت نے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم کے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کر دیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مستقلی کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق محکمہ تعلیم کے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق 2013 کے بعد این ٹی ایس پاس کرنیوالے اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے جس میں آئی ٹی لیبز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور مستقل ہونیوالے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
اساتذہ مستقل

مزید :

صفحہ آخر -