بھارت ،ڈیڑھ کھرب کے فراڈ میں ملوث ’چھوٹے مودی‘ کے اثاثے منجمند

بھارت ،ڈیڑھ کھرب کے فراڈ میں ملوث ’چھوٹے مودی‘ کے اثاثے منجمند

دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں ڈیڑھ کھرب روپے کے فراڈ کے الزام میں چھوٹے مودی کے نام سے مشہور ہیرے کے تاجر نیرو مودی کے اثاثے منجمند کر کے ان کا پاسپورٹ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف ریوینیو (سی بی آئی) نے کھربوں روپے کے فراڈ کے الزام میں نیرو مودی کے 51 ارب کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔اس کے علاوہ نیرو مودی اور فراڈ میں ملوث ان کے ساتھی میہل کے پاسپورٹ بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب نیرو مودی کے فراڈ کے انکشاف پر سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔بھارتی وزیر قانون نے نیرومودی کو چھوٹا مودی کہنے پر شدید احتجاج کیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے نیرو مودی کو وزیراعظم مودی اور ان کی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...