امریکا کی افغانستان میں بمباری، 40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ

امریکا کی افغانستان میں بمباری، 40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ

کابل(آئی این پی)امریکہ نے افغانستان میں 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعوی کیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہناہے کہ صوبہ بدخشان میں طالبان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ امریکی افواج نے سترہ سال کے بعد بی باون بمبار طیاروں کے ذریعے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔افغانستان میں دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بی باون طیاروں کا دوبارہ استعمال افغانستان میں امریکی حکومت کی نئی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔اس کے تحت طالبان کو کمزور سے کمزور تر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔گذشتہ روز افغانستان میں طالبان تحریک نے امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کے نام ایک کھلے خط میں مذاکرات کی پیش کی تھی نیٹو نے اسے مسترد کر دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...