کراچی، ایک مبینہ جعلی مقابلہ، سپر ہائی وے سے ملنے والی لاش پر اہلخانہ کا احتجاج

کراچی، ایک مبینہ جعلی مقابلہ، سپر ہائی وے سے ملنے والی لاش پر اہلخانہ کا ...

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں میں ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا،سپر ہائی وے سے لاش ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسی اور بڑے بھائی عیسی کو گھر سے اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ عیسی اب بھی لاپتہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت موسی کے نام سے ہوئی، مقتول کے اہل خانہ کو اطلاع ملی تو انہوں نے گڈاپ پولیس اسٹیشن کے سامنے شدید احتجاج کیا۔موسی کے بھائی نے کہا کہ دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسی اور بڑے بھائی عیسی کو گھر سے اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ عیسی اب بھی لاپتہ ہے۔ موسی کے بھائی ابراہیم کے مطابق دونوں بھائی جامعہ کلاتھ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔انہوں نے اپیل کی کہ لاپتہ عیسی کو بازیاب کرایا جائے اور موسی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...