یونیورسٹیز، کالجز اساتذہ کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ستاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

یونیورسٹیز، کالجز اساتذہ کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ستاف ڈویلپمنٹ ...

لاہور(حافظ عمران انور)یونیورسٹیز اور کالجز اساتذہ کے لئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کا پی سی ون تیارکرلیا گیا ہے جس پر1.5بلین روپے لاگت آئے گی ،منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلہ میں ایف ڈی اے کیلئے 58ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل کرلیا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تربیت کے لئے سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے منصو بے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق اکیڈمی میں امریکہ برطانیہ،کینیڈا،فرانس سمیت ملکی وغیر ملکی ماہرین یونیورسٹیز اور کالجز اساتذہ کو ٹریننگ دینگے جبکہ اساتذہ کیلئے اپنی طرز کی واحد اکیڈمی میں پری سروس اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کے علاوہ ڈائریکٹرز،پرنسپلز،رجسٹرار،خزانچی اور کنٹرولر ا متحانات سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کوبھی جدید امورسے آگاہی ،نئے مضامین سے روشناس کرانے اور انتظامی امور چلانے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احسان بھٹہ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا قیام اس مقصد کے حصول کیلئے ایک اہم قدم ہے ،مذکورہ پروگرام فیکلٹی پیڈاگوجی سکل پروگرام کا حصہ ہے جس کے قیام کا مقصد جامعات اور کالجز کے اساتذہ و سٹاف کی تربیت اور ان کی استعداد کو بڑھانا ہے تاکہ ان کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور تعلیمی نظام کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے طلبہ کو معیاری تعلیم دی جائے،انہوں نے بتایاکہ اس وقت صوبہ میں کوئی روائتی و خصوصی ادارہ قائم نہیں جو نئی ریکروٹ ہونیوالی فیکلٹی کو جدید تدریسی رجحانات سے روشناس اور ریفریشر کورسز کا تسلسل سے انعقاد کروا کر انہیں جدید ٹولز سے ہم آہنگ کیا جا سکے،اسی لئے ہماری پہلی ترجیح کالج اساتذہ کو ٹریننگ دینا ہے جس سے تعلیمی نظام مزید مضبوط ہو گا اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے،احسان بھٹہ نے بتایا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے ایچ ای ڈی نے جامع منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت اکیڈمی میں 19ہزار کالج اساتذہ اور14ہزار یونیورسٹی اساتذہ کو مرحلہ وار ٹریننگ دی جائے گی، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ کو مختلف تربیتی کورسز کروائے جائیں گے سٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی اعلی معیار کے کلاس رومز، ٹریننگ رومز، سیمینار روم ، کمپیوٹر لیب، لائبریری کے علاوہ مکمل رہائشی سہولیات بھی دستیاب ہونگی، سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ آئندہ یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ سمیت تمام فیکلٹی ارکان کے لئے ٹریننگ لازمی کردی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...