توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والا بھی توہین کا مرتکب ہو گا : اسلام آباد لاہور

توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والا بھی توہین کا مرتکب ہو گا : اسلام آباد ...

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے عمل درآمد کیس کی سماعت کے دور ان ریمارکس دیئے ہیں کہ ترمیمی مسودے میں توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والا بھی توہین کا مرتکب تصور ہو گا،قانونی ترمیم کے تحت توہین اہل بیت بھی جرم قرار دی جا رہی ہے ۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی ۔اس موقع پر پیمراا، پی ٹی اے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے رپورٹس پیش کیں ۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر الیکٹرانک کرائم بل میں تبدیلی کی جا رہی ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے قانون میں تبدیلی کا مسودہ بھی عدالت میں پیش کیا ۔ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے احکامات پر گستاخانہ مواد کی حامل 23558 اور فحش ویب سائٹس کی حامل 7 لاکھ 63 ہزار ویب سائٹس بھی بلاک کردی ہیں جبکہ متنازعہ ویب سائٹس کی روک تھام کیلئے فائر وال دسمبر میں کام شروع کر دے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ چینلز پر مارننگ شوز کے حوالے سے پیمرا شکایات کونسل میں متعدددرخواستیں زیر غور ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔

گستاخانہ مواد کیس

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...