خواجہ آصف کی تیونس کے صدر سے ملاقات ، متعدد یادداشتوں پر دستخط

خواجہ آصف کی تیونس کے صدر سے ملاقات ، متعدد یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تیونس کے صدر محمد الباج قائد السبسی سے ملاقات کی‘ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف جو ان دنوں تیونس میں موجود ہیں ۔تیونس کے صدر محمد الباج قائد السبسی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات‘ محبت ‘ بھائی چارے ‘ دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کی لئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کو جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستان اور تیونس نے تعاون کو فروغ دینے کیلئے متعدد بار یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں راہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے جلد حل کیلئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور تیونس مشترکہ کاروباری کونسل‘ سیاحت ‘ توانائی گروپس اور سیاحت کو فروغ کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔ تیونس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دوستانہ ا ور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

تیونس صدر

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...