لودھراں الیکشن میں ناکامی کی رپورٹ عمران خان کو پیش

لودھراں الیکشن میں ناکامی کی رپورٹ عمران خان کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) لودھراں الیکشن میں ناکامی کی ابتدائی رپورٹ تحریک انصاف کی فیکٹ فیڈنگ کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کے حوالے کر دی۔ رپورٹ میں الیکشن ہارنے کی بڑی وجہ کمیٹی ارکان نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ٹھہرایا کیونکہ مقامی پارٹی عہدیداران پولنگ والے دن گھر سے ہی نہیں نکلے اور پولنگ اسٹیشن پر بھی تحریک انصاف کے نمائندے غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے (ن)لیگ کے پولنگ ایجنٹس نے فائدہ اٹھایا اور الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے الیکشن مہم اچھی چلائی مگر الیکشن والے دن وہ قابو نہ کر سکے۔
لودھراں الیکشن