ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 17ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 24 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفر نس کی سماعت ہوئی. ریفرنس میں شامل ملزم رحمان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔عدالت نے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ 17 ارب کرپشن ریفرنس میں21 ماہ گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے ۔ ملزمان کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...