لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت کا وطیرہ ہے ،رحمن ملک

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت کا وطیرہ ہے ،رحمن ملک

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت کا وطیرہ ہے،بھارت جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے جو جنوبی ایشیا کے خطے کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے، جنوبی ایشیا کیلئے امریکا کی پالیسی تبدیل ہورہی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ملاقات کے بعد اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر جو پیغام دیا اس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے پاکستان کے خلاف محاذ کھولا جارہا ہے اگر بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا تو یہ ماحول ان کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...