تمام پاکستانی ایک طرح کی شلوار قمیض پہنتے ہیں:ایاز صادق
ملتان (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے تمام پاکستانی چاہے پنجابی ہوں،پٹھان ہوں،سندھی ہوں یا بلوچی ایک طرح کی شلوار قمیض پہنتے ہیں ،میری شلوار قیمض اور شہر یار آفریدی کی شلوار قمیض ایک جیسی ہے صرف سائز کا فرق ہے۔ جمعہ کو ملتان میں پولیس مشق کے حوالے سے تحریک انصاف کی رہنماء منزہ حسن نے کہا پنجابیوں ،پٹھانوں،سندھیوں اور بلوچیوں کی شلوار قمیض مختلف ڈ یز ا ئن کی ہوتی ہیں اورپگڑیاں بھی مختلف ہوتی ہیں جس سے ان کی پہچان ہوتی ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہایہ کہنادرست نہیں ہے کہ پنجا بیو ں ،پٹھانوں،سندھیوں اور بلوچیوں کی شلوار قمیض مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہے تمام پاکستانیوں کی شلوار قمیص ایک طرح کی ہوتی ہے میری اور شہریار آفریدی کی شلوار قمیض ایک جیسے ہے صرف سائز کا فرق ہے کہ وہ تندرست ہیں اس لیے میری قمیض ان کو پوری نہیں آ ئیگی۔
ایاز صادق