باجوڑ ،تحصیل ماموند گٹ آگرا میں دھماکہ ،قبائلی ملک جاں بحق

باجوڑ ،تحصیل ماموند گٹ آگرا میں دھماکہ ،قبائلی ملک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند گٹ آگرا میں بم دھماکے سے قبائلی رہنماء جان بحق۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے (گٹ آگرا) میں امن کمیٹی کے رُکن اور قبائلی رہنماء ملک عبدالرحمان گھر سے نکل کر بازار جا رہے تھے جو راستے میں بچھائے گئے بم دھماکے کا شکار ہوئے دھماکے کے بعد مقامی افراد نے ان کو اے۔ایچ۔کیو ہسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ انوارالحق نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ان علاقوں میں پہلے سے سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔