پی ٹی آئی کے کونسلرز اور پولیس کے مابین تنازعہ کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی کے کونسلرز اور پولیس کے مابین تنازعہ کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور( سٹاف رپورٹر)پولیس او رضلعی کونسلرز کا تنازعہ ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ‘ تین دن میں رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی کے تھری سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ کونسلرزنے ایس ایچ او شاہ قبول قاضی نثار کے نامناسب رویہ اور منتخب ضلع کونسلرز کے ساتھ بدسلوکی پر کونسلرزنے سٹی سرکلر روڈ پر احتجاج کیا تھاور سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے موقع پر پہنچ کر انکوائر ی کرنے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیاتھا جس پر آج بروز جمعہ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقدہواجس میں نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ ‘ پی ٹی آئی رہنما حاجی شوکت علی ‘ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ ‘ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ اور پی کے تھری سے تعلق رکھنے والے ضلعی کونسلرز نے شرکت کی اجلاس میں واقعہ کی تحقیقات اورذمہ داروں کے تعین کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ‘ ضلع کونسلر آصف خان ‘ ضلع کونسلر مبشر منظور شامل ہیں ‘تحقیقاتی کمیٹی تین روز کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ضلع ناظم کو رپورٹ پیش کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ سرکاری افسران منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جائز کام میں انکے ساتھ تعاون کریں اور پولیس اور منتخب بلدیاتی نمائندے مل جل کر مسائل حل کرینگے جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اورپولیس کے مابین رابطے مزید موثر بنائے جائینگے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونمانہ ہو انہوں نے تعاون کرنے پر ضلع کونسلرز اور پولیس کا شکریہ اداکیا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...