اے ڈی سی کوہاٹ کا کروڑوں کی لاگت کے منصوبوں کا معائنہ

اے ڈی سی کوہاٹ کا کروڑوں کی لاگت کے منصوبوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیا س کی ہدایت پرایکسین سی اینڈ ڈبلیوسہیل اور ایس ڈی اومحمد زاہد کے ہمراہ80کروڑ روپے لاگت کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ میں جاری 4منصوبوں جن میں قلعہ گراؤنڈاور ڈیفنس کالونی پبلک پارک کی تعمیر نو و بحالی،کوہاٹ لنک روڈ کے ڈی اے چوک کی ری ڈیزائننگ اور استرزئی میں چلی باغ کے قدرتی چشمہ جات کی ترقی و بحالی شامل ہیں کا تفصیلی معائنہ کیااور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں بتایاگیاکہ ان منصوبوں پر کل 5کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے اوریہ30اپریل تک مکمل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گراؤنڈمیں2کروڑ روپے کی لاگت سے باؤنڈری وال، گیٹس اور فلڈلائٹس نصب کی جائیں گی جبکہ کوہاٹ لنک روڈ کے ڈی اے چوک کی ری ڈیزائننگ پر ڈیڑھ کروڑ روپے اور ڈیفنس کالونی پبلک پارک کی تعمیر نو و بحالی پر 50لاکھ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح چلی باغ کے قدرتی چشمہ جات میں فیبرک ہٹس کی تعمیر اور خوبصورتی پر 1کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے حکام سے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اپ لفٹ اینڈبیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد کوہاٹ حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق حقیقی معنوں میں واقعی خوبصورت نظر آنا چاہئے۔