ایس ڈبلیو اے کا عمران یوسفزئی اور فرحان خلیل سے تعزیت

ایس ڈبلیو اے کا عمران یوسفزئی اور فرحان خلیل سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین عمران یوسفزئی کی ہمشیرہ اور فرحان خلیل کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس صدر جہانزیب صدیق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری عاصم شیراز اورسینئر اراکین اعجاز احمد خان، عظمت اللہ، جاوید علی، اعجاز رشید بٹ، غنی الرحمٰن، شہاب الدین، سعد بن اویس، بلال، ہاشم اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کی دعا کی گئی۔